پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھر کے اخراجات کیلئے رقم مانگنے پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کر دی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ سمندری کے علاقے میں پیش آیا جہاں خادم حسین نامی شخص نے گھر کے اخراجات کے لیے رقم مانگنے پر مشعل ہو کر اپنی بیوی پر تیزاب ڈال دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور ہاتھ متاثر ہوئے جس پر اسے علاج کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔