• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی 300 جانیں بچانے والے قومی ہیروز سے ملاقات, 25، 25 لاکھ روپے کےچیک دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں انسانی گلوف کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچانے والے قومی ہیروز سے ملاقات کی۔

غذر میں گلوف کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچانے والے قومی ہیروز وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری مہمان بنے۔ شہباز شریف نے قومی ہیرو وصیت خان، انصار اور محمد خان کو 25، 25 لاکھ روپے کے انعامی چیک اور شیلڈ پیش کیں۔

قومی ہیروز نے وزیراعظم کو بتایا کہ واقعے کے وقت وہ گاؤں سے 4 گھنٹے کے فاصلے پر تھے۔ موبائل فون سے اطلاع دے کر سب کو الرٹ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ انسانیت کی یہ خدمت ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھی جائے گی۔ قومی ہیروز کے اقدام کو سراہنے کیلئے وزیراعظم نے جلد گلگت بلتستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔

 وصیت خان انصار اور محمد خان نے گلوف کی بروقت اطلاع دے کر 300 جانیں بچائی تھیں۔

 وزیراعظم نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے قومی ہیروز کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 24 کروڑ عوام کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ نے احساس ذمہ داری کے ساتھ بروقت اطلاع دے کر 300 افراد کی جان بچائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وصیت خان، انصار اور محمد خان قوم کے ہیرو ہیں، محمد خان، انصار اور وصیت خان نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو گلگت بلتستان کے ان ہیروز پر فخر ہے۔

قومی خبریں سے مزید