• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر غیرقانونی چھاپا مارا، اسد قیصر کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد پولیس پر گھر پر غیر قانونی چھاپے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد قیصر نے الزام لگایا کہ پولیس نے کچھ دیر قبل میرے اسلام آباد کے گھر پر غیر قانونی طور پر چھاپا مارا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس پشاور ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت موجود ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کا خیال ہے ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

قومی خبریں سے مزید