دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کے لیےمساجد سے اعلانات کیے گئے۔
بھارت کی جانب سے ساڑھے3 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلےکی آمد کا خدشہ ہے، چناب میں پانی کی سطح ایک دن میں 100فیصد سے زائد بڑھ گئی ہے۔
فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے ہیں جبکہ حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد پر بھی پانی میں اضافہ ہورہا ہے۔
دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 82 ہزار 188 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
2 ہزار 800 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا ہے، دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے جس سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے۔
مکانات، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہے، بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں زیر آب ہیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑنے کی اطلاع ہے، جبکہ سیکڑوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور فصلیں تباہ ہوگئیں، کشتیوں کے ذریعے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلیکا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچےدرجےکا سیلاب ہے، فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر ایک لاکھ82 ہزار 188 کیوسک ہوگیا ہے۔