• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برمنگھم ٹیسٹ:چائے کے وقفے پر انگلینڈ کے پانچ وکٹوں پر 184رنز

Birmingham Test England Made 184 For Five Wickets At Tea
پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں چائے وقفے تک انگلش ٹیم نے 54اوورز کے کھیل میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے پانچ برس بعد ایک بار پھر ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیے جانیوالے سہیل خان نے شاندار بالنگ کا مظاہر ہ کیا اور 61رنز کے عوض چار وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جوکہ پاکستان کے لیے کافی سودمند ثابت ہوا۔اور صرف 36پر پہلی انگلش وکٹ گرگئی جس کے بعد دوسری 48اور تیسری 75پر پویلین لوٹ گئی۔

تاہم اس موقع پر جیمس ونس 39اور گیری بیلنس 49ناٹ آئوٹ کے درمیان 69رنز کی ایک اچھی رفاقت قائم ہوئی۔انگلینڈ کے آخری آئوٹ ہونے والے بیٹسمین جونی بریسٹو تھے جو 12رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جس وقت چائے کا وقفہ ہوا تو وکٹ پر گیری بیلنس 49اور معین علی 15موجود ہیں،جبکہ اوپنر ایلکس ہیلز17، جو روٹ 3 اور کپتان ایلسٹر کک 45 رنز بنا کر آؤٹ ۔پاکستان کے سہیل خان نے چار اور راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
تازہ ترین