شکارپور میں گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےجنگ بندی کے اہل فلسطین کی خوشی میں مٹھائی بانٹنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے متعلق مرکزی قیادت کو پی ٹی آئی کا پیغام پہنچائیں گے، مرکزی قیادت پی ٹی آئی کے پیغام سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
لاہور میں سعودی پاکستان بزنس کونسل کے خصوصی وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی وفد کو خوش آمدید کہا۔
وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی وزرائے اعلیٰ بدلیں، دہشت گردی کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں پہلے بھی ٹھیک نہیں تھے،
وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے استعفےکی توثیق کے لیے دوسرا خط بھی ارسال کر دیا ہے۔
ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ تہرے قتل کیس میں ملزمان کے جھوٹ بے نقاب ہوچکے ہیں۔
کراچی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔
پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف مزید سخت قوانین بنا دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہو گیا ہے۔
سعودی پاکستان مشترکا بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں آنے والے سعودی وفد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم نے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ گورنر استعفیٰ منظور نہ بھی کریں تو قانون میں دوسرے راستے موجود ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گردی ایک دن کی پیداوار نہیں ہے، ہم سب پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ہماری آواز کو سنیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول کا کہنا ہے کہ ہم ایسے دور میں ہیں جب ہماری قسمت کا فیصلہ مشینیں کریں گی