• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے 853 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

حکومت نے نیلامی میں 853 ارب روپے مالیت کی ٹریژری بلز فروخت کردیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے ایک ماہ کے 266 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے، بلز کی کٹ آف ایلڈ ایک بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.09 فیصد رہی۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ کے 234 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے، 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 10 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11.049 فیصد رہی۔

حکومت نے 6 ماہ کے 95 ارب روپے مالیت کے بلز بیچےجس کی کٹ آف ایلڈ 22 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 10.969 فیصد رہی جبکہ 12 ماہ کے 259 ارب روپے مالیت کے بلز بھی بیچے گئے جس کی کٹ آف ایلڈ 25 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 10.949 فیصد رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید