• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشاب: گھر کے باہر کھیلتے بچوں پر آوارہ کتوں کا حملہ، 5 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خوشاب میں آوارہ کتے نے 5 بچوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔

ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ چوک جوڑا کلاں میں پیش آیا، جہاں بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ آوارہ کتے نے پانچ بچوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔

زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

زخمی ہونے والے بچوں کی عمر 4 سے 7 سال کے درمیان ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ والدین بچوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ جانے دیں۔

قومی خبریں سے مزید