• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں منافق نہیں ہوں، جو کہتی ہوں سچ کہتی ہوں: روبی انعم

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور ان کی بہن و اداکارہ اسماء عباس کو ان کی عمر اور وی لاگنگ کے سبب تنقید کا نشانہ بنانے والی تھیٹر اداکارہ روبی انعم خود تنقید کی زد میں آگئیں۔

اب حال ہی میں روبی انعم سے سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری سے متعلق ان کے بیان پر سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا، ’میں نے جو کچھ کہا سچ کہا اور بہت سے لوگوں کو میرا بیان پسند آیا۔‘

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے روبی انعم نے کہا، ’آپ مجھ سے اس طرح بات نہیں کر سکتے کیونکہ انٹرویو دینا اور اپنی رائے دینا میرا کام ہے اور میں نے اس انٹرویو میں جو کچھ کہا وہ سچ تھا اور تقریباً 70 فیصد لوگوں نے مجھے فون کیا اور اس پر مجھ سے اتفاق کیا۔‘


انہوں نے مزید کہا، ’میرے بیان سے زیادہ تر خواتین نے اتفاق کیا۔ میں منافق نہیں ہوں، جو کہتی ہوں سچ کہتی ہوں۔‘

تھیٹر اداکارہ کے حالیہ تبصرے نے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔

حالیہ بیان پر صارفین نے تھیٹر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے ورنہ پہلے تو انہیں کوئی جانتا ہی نہیں تھا جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری ہر فن مولا ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید