• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کو اس عمر میں آرام کرنا چاہیے، وی لاگنگ نہیں: روبی انعم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی تھیٹر کی معروف اداکارہ روبی انعم وی لاگنگ کرنے والی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری پر برس پڑیں۔

حال ہی میں روبی انعم نے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری میری فیورٹ ہیں، مجھے بہت پسند ہیں، اگر میں ایسا کہوں تو یہ جھوٹ ہوگا۔ انہیں اس عمر میں آرام کرنا چاہیے۔ اب وہ اس عمر میں نہیں ہیں کہ کیمرا لے کر وی لاگنگ کریں۔

روبی انعم نے مزید کہا کہ انہیں (بشریٰ انصاری کو) اللّٰہ کا خوف کرنا چاہیے، یہ کیا کر رہی ہیں اب ان کی عمر ہوگئی ہے، یہ ہماری ماؤں سے بڑی ہیں۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اسما عباس کے ساتھ شو میں کام کیا ہے، وہ مجھے بہت پیار محبت دیتی ہیں، اتنی عزت دیتی ہیں کہ میں ان کے خلاف کوئی بات ہی نہیں کرسکتی، میں انہیں یہ کہہ ہی نہیں پاتی کہ وہ اب بس کر دیں۔ اتنا اوور شوٹ نہ کریں، ٹی وی پر بھی کام کر رہی ہیں، سیریل بھی کر رہی ہیں، اس کے باوجود انہیں ایسی کیا ضرورت ہے کہ کپڑے اور جوتوں کی خریداری کرتے ہوئے بھی وی لاگنگ کریں۔

سوشل میڈیا پر پوڈکاسٹ کا مذکورہ کلپ وائرل ہوا تو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صارفین نے روبی انعم کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ درحقیقت یہ ان کا حسد بول رہا ہے۔

صرف صارفین ہی نہیں شوبز انڈسٹری کے فنکار بھی بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی حمایت میں سامنے آگئے اور روبی انعم کو سخت رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید