کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون اور مرد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق قیوم آباد چورنگی پر بس کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور بس بھی تحویل میں لے لی گئی۔
ادھر ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بجق ہو گیا۔