پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کرلی۔
سبکدوش ہونے والے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سفیر کو پاکستان میں اپنی مدتِ ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے ان کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جلد از جلد شیخ محمد بن زید النہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الوداعی ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے 9 سالہ قیام کے دوران حکومت اور عوام کی ملنے والی حمایت اور دوستی پر بے حد مشکور ہوں۔
سفیر حماد عبید کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط تعلقات کیلئے کام کرتا رہوں گا۔