تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے اپنے استعفے سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے استعفے کا اعلان کیا ہے کیا وجوہات ہیں؟
اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ابھی میں اس معاملے پر بات نہیں کروں گا۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے ٹویٹ کے ذریعے استعفے کا اعلان تو کردیا، پہلے بھی آپ نے استعفے کا اعلان کیا اور بعد میں واپس لے لیا۔
ان سوالات پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نو کمنٹس، ابھی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔