• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان راجہ PTI عہدے سے مستعفی، پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو برداشت کیا کوئی ملال نہیں، سیکریٹری جنرل

لاہور(نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا، سلمان اکرم راجہ نے کہا پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر طرح کے رکیک حملے برداشت کئے،اپنی بھرپور وکالت اور معاشی استحکام کو پیچھے چھوڑ کر بھی پارٹی کیساتھ کھڑا رہا اور اس پر کوئی ملال نہیں ہے،آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو دوٹوک فیصلے کا متقاضی ہے، بلامعاوضہ پارٹی کیلئے وکالت کرتا رہوں گا، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجہ علیمہ خان کی بحث سے دلبرداشتہ ہوکر عہدے سے علیحدہ ہوئے ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ آج (منگل) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کرینگے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کیلئے جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکرٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ قانونی امور پر بھرپور توجہ دے سکیں تاہم عمران خان نے انکی درخواست منظور نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ انکی زندگی ایک کھلی کتاب ہے اور وہ کسی بھی اصول کے خلاف عمل یا فکری و معاشی دیانت پر سمجھوتہ برداشت نہیں کر سکتے۔


اہم خبریں سے مزید