• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا ضمنی الیکشن سے متعلق PTI کے فیصلوں پر رد عمل

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کے فیصلوں پر رد عمل میں کہا کہ جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے، جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ! 

خواجہ آصف  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار، اپنی حکومت ہے، اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔

 ن لیگی رہنما نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار، کیونکہ عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے ہیں، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں، اپنی مرضی کا کھیل ہے، جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ جہاں ہار یقینی، وہاں بائیکاٹ، یہ عوامی اعتماد سے نہیں، سرکاری مشینری سے الیکشن جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شکست کا ڈر، خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا سہارا، یہ ہے اصل سیاستِ انصاف،ٹوٹل دو نمبری۔


قومی خبریں سے مزید