شکر گڑھ میں جرمیاں جھنڈے میں پھنسے25 افراد سمیت 50 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا ہے کہ نارووال میں ایم پی اے احمد اقبال اور ساتھیوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ درخت گرنے اور سڑکیں سیلابی پانی کی نذر ہونے سے دشواری ہوئی، مسلسل تیز بارش سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی ہے۔
دوسری جانب شکر گڑھ میں دریائے راوی کا حفاظتی بند بھیکو چک کے مقام پر ٹوٹ گیا جس سے کئی دیہات ڈوب گئے۔