• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب میں بارشوں، چناب، ستلج اور راوی پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے اب تک پنجاب کے متاثرہ علاقوں کے لیے پانچ ہزار خیمے مہیا کیے ہیں، دیگر ضروری سامان کی ترسیل بھی جاری رکھی جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گجرات،سیالکوٹ، لاہور میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں۔ عوامی نمائندے اور ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بروقت انخلا، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں۔

قومی خبریں سے مزید