• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کیلئے فوری تیاری کرے: صدرآصف زرداری

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری—فائل فوٹو
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری—فائل فوٹو

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، سندھ حکومت ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری تیاری کرے۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں بارشویں و سیلابی ریلوں سے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر افسوس ہے، آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقین ہے کہ پاکستانی قوم مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی، 2010ء اور 2022ء کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم سرخرو ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید