• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی خطرہ، فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

دریائے سندھ میں ممکنہ سیلابی خطرے کے پیشِ نظر فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

تمام سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز کو نوٹیفکیشن کی کاپی ارسال کی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام اراکینِ صوبائی اسمبلی کو ایک ہفتے تک اپنے حلقے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر محمد بخش مہر اور وزیرِ ایکسائز مکیش کمار کو سکھر اور گڈو بیراج کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر ٹو کوٹری کے لیے جام اکرام اللّٰہ دھاریجو اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کوٹری ڈاؤن اسٹریم کے لیے وزیرِ اوقاف ریاض شاہ شیرازی اور محمد علی ملکانی کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔

فوکل پرسنز کو وزیرِ آبپاشی جام خان شورو کے ساتھ سیلاب کے خطرات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق فوکل پرسنز کو دریائے سندھ کے بند کی نگرانی کے لیے ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید