• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

جیو نیو ز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ نارووال میں وسیع پیمانے پر زرعی رقبہ زیر آب آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دیگر اداروں کی ریلیف سرگرمیوں سے زیادہ جانی نقصان کا سامنا نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت نے پانی جمع کرکے ریلوں کی صورت میں پاکستان ریلیز کیا ہے، بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید