کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں1 ارب 17 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
بے ضابطگیوں کی نشاندہی مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئیں۔
مختلف فیسوں اور کرائے کی مد میں 1 کروڑ 3 لاکھ روپے کا مبینہ غلط استعمال ہوا۔
جوائنٹ روڈ پر تعمیرشدہ 54 میں سے51 دکانوں کو کرائے پر نہیں دیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سپرد کردی گئی۔