• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا: فضائی آپریشن میں تبدیلی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سیالکوٹ انٹرنیشل ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے فضائی آپریشن میں تبدیلی کی گئی ہے۔

آج رات 10 بجے تک قومی ائرلائن کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی تمام پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔

جدہ سے سیالکوٹ کی پرواز اور سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

سیالکوٹ سے کویت اور دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں بھی لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید