لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی اور عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ بھجوایا ہوا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
عدالت نے مزید سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے 3 دیگر مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔