• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق خانکی کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج بھی 3 لاکھ 5 ہزار 436 کیوسک ہے۔

دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 26 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار 110 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

حافظ آباد میں ہیڈ قادرآباد کے مقام پر 10 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیوسک کا ریلا داخل ہوگیا جس سے 75 سے زائد دیہات زیرآب آگئے اور فصلیں بھی برباد ہوگئیں۔

قومی خبریں سے مزید