• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آپریشنل وجوہات کے سبب 14 پروازیں منسوخ اور 11 متبادل ایئرپورٹس پر منتقل کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی سے سیالکوٹ کی 4 پروازیں ای کے 618، 619، ایف زیڈ 337 اور 338، شارجہ سے سیالکوٹ کی 2 پروازیں جی 9553 اور 9554 اور دوحہ سے سیالکوٹ کی 2 پروازیں کیو ار 630 اور 631 بھی منسوخ ہیں جبکہ سیالکوٹ کی 11 پروازیں لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

جدہ سے لاہور کی غیر ملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں، کراچی سے اسلام آباد کی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 200، اسلام آباد سے اسکردو کی نجی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی اے 251 اور 252 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لاہور سے ٹورانٹو کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 781 میں 15 گھنٹے، اسلام آباد سے بیجنگ کی پرواز پی کے 854 کی روانگی میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

ان کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 13، کوئٹہ کی 4، فیصل آباد کی 4، پشاور کی 1، کراچی ایئرپورٹ کی 5، لاہور ایئرپورٹ کی 20 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید