• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم کا اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر پالیسی بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائےگا۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے مشاورتی اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید