• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی صدر کی مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مشکل وقت میں پاکستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

ایرانی صدر نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ایرانی صدر نے وزیراعظم کے ساتھ گفتگو میں سیلاب متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہمدردی کے پیغام پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ٹیلی فونک رابطے پر سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی حمایت اور یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ایرانی صدر سے تیانجن چین میں ایس سی او سمٹ کے دوران ملاقات کا منتظر ہوں۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

قومی خبریں سے مزید