• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق، ماں زخمی

کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں زخمی ہوگئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پڑوسی اور ماں بیٹی کے رشتے دار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سپر ہائی وے پر قائم فقیرا گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی لیکن اہل خانہ نے پولیس کو گھر میں داخل نہیں ہونے دیا جبکہ پولیس کے پاس اطلاع تھی کہ ملزمان اسی گھر میں یا آس پاس موجود ہیں۔ 

اہل خانہ کا کہنا تھا ان کا ذاتی رنجش کا معاملہ ہے اور وہ پولیس کی مداخلت نہیں چاہتے۔ 

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ اہل خانہ کے ساتھ طویل بات چیت کی گئی لیکن اس دوران ملزمان فرار ہوگئے، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

جاں بحق ہونے والی بچی عائزہ اور اس کی زخمی ماں ثنا کو اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید