وزیراعظم شہباز شریف آج سے 4 ستمبر تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے چین جائیں گے۔
شہباز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بات ہوگی۔
وزیراعظم بیجنگ میں فوجی پریڈ میں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھی شریک ہوں گے۔