اسلام آباد میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی ہو گئی۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ڈرائیور جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق 3 ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔
رمیش کمار کے گھر سے ڈاکو 5 گھڑیاں، چشمے، جوتے سمیت ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔