• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کی دوستی اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہے، اسحاق ڈار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی اعتماد اور اسٹریٹجک ہم آہنگی پر مبنی ہے۔

اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ایس سی او اجلاس سے قبل پاکستان کا نکتہ نظر سی جی ٹی این کے پروگرام میں پیش کیا،  چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت اور بیلٹ اینڈ روڈ سمیت ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایس سی او یوریشیا میں سیکیورٹی، تجارت، توانائی اور ثقافتی تعاون کا اہم پلیٹ فارم ہے۔ کثیرالجہتی، استحکام اور جامع ترقی کے فروغ میں ایس سی او کا کردار مزید اہم ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چینی قیادت اور رکن ممالک کے سربراہان سے تعمیری ملاقاتوں کے منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید