• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں: مریم اورنگزیب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں سے 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 3 دریاؤں کے سیلاب سے 2 ہزار 38 موضع جات متاثر ہوئے، دریائے چناب سے 1 ہزار 169، راوی سے 462 اور ستلج میں سیلاب سے 391 موضع جات متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 351 ریلیف اور میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید