فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما فیصل کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان سے امریکا مچھلیوں کی ایکسپورٹ پہلے سے جاری ہے۔
فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما فیصل کنڈی کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کو 2029ء تک میرین میمل پروٹیکشن ایکٹ میں شامل کرلیا ہے۔
فیصل کنڈی نے بتایا کہ پاکستانی سمندر سے جھینگے کی ایکسپورٹ پر پابندی برقرار ہے۔
رہنما فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پاکستان سے فارم کے جھینگے کی ایکسپورٹ بھی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری جھینگے کی ایکسپورٹ ٹرٹل ڈیوائس لگانے کے بعد ہی کھلے گی۔
قبل ازیں وزارت میری ٹائم کی جانب سے پاکستان سے امریکا مچھلیوں کی ایکسپورٹ کھلنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔