• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ علاقے ٹھٹہ جیون میں جیو نیوز کی ٹیم پر پیرا فورس کے اہلکاروں کا تشدد

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

سیلاب متاثرہ علاقے ٹھٹہ جیون میں جیو نیوز کی ٹیم پر پیرا فورس کے اہلکاروں نے تشدد کیا ہے۔

جیو نیوز کے رپورٹر عرفان اللّٰہ کو گردن سے پکڑ کر دھکے دیے گئے اور نیچے گرایا گیا۔

جیو نیوزکی ٹیم سیلاب متاثرین سے امدادی سہولتوں کے فقدان پر گفتگو کر رہی تھی۔ کیمرہ مین کے فوٹیج بنانے پر ریجنل ڈائریکٹر پیرا فورس زبیر گیلانی برہم ہوگئے اور اہلکاروں سے کیمرا چھین لیا جبکہ کیمرا مین کو تھپڑ بھی مارے گئے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں زبیر گیلانی نے کہا کہ رپورٹر پر کوئی تشدد نہیں کیا اور دعویٰ کیا کہ رپورٹر ہجوم کو لے کر دریا کنارے کھڑے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی بھی اپنا کام کر رہے ہیں، ہم بھی اپنا کام کر رہے ہیں، اپنے رویے پر معذرت چاہتے ہیں۔


قومی خبریں سے مزید