قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر سیلابی صورتِ حال کے باعث فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کے پیشِ نظر سیالکوٹ سے اپنا فضائی آپریشن لاہور ایئر پورٹ منتقل کیا ہے۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں اب لاہور ایئر پورٹ سے چلائی جائیں گی۔
ترجمان قومی ایئر لائن نے یہ بھی کہا ہے کہ مسافر پروازوں کی بر وقت معلومات اور اوقات کار کے لیے کال سینٹر سےرابطہ کریں۔