جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختمِ نبوت اور دینی مدارس کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
لاہور میں انٹرنیشنل ختمِ نبوت موومنٹ کے امیر مولانا سعید احمد عنایت اللّٰہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو بتایا کہ 7 ستمبر کو یومِ تحفظِ ختمِ نبوت پر سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔
مولانا فضل الرحمٰن نے دورانِ گفتگو کہا کہ مذہبی جماعتوں کے کارکن و رضا کار، رفاہی ادارے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔