رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچکھہ میں دشمنی کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ دو خاندانوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ بستی نور شاہ میں پیش آیا ہے۔
پولیس فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔