• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ریسکیو آپریشن، سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

فوٹو: اے پی پی
فوٹو: اے پی پی

پنجاب میں ریسکیو آپریشن کے دوران سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے دور دراز علاقوں میں تھرمل امیجنگ ڈرون سے سیلاب متاثرین کی نشاندہی کی جا رہی ہے، جہاں سیمی پل جھنگ اور سرگودھا روڈ میں ڈرونز سے سیلابی ریلے میں گھرے افراد اور لائیوسٹاک کی تلاش کی گئی۔

تھرمل امیجنگ کیمرے نے سیلابی پانی میں گھرے ہوئے 5 افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد لوکیشن ٹریس کر کے ریسکیو ٹیم نے پانچوں افراد اور مویشیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔


اس کے علاوہ چشتیاں کی دریائی بیلٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں سے متاثرین کی تلاش جاری ہے جبکہ بہاولنگر کی دریائی بیلٹ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید