بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کردیا۔
وزارت آبی وسائل کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت آبی وسائل کو ستلج میں سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا۔
وزارت آبی وسائل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں پر اونچے درجے کا سیلاب ہو گا۔ اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ یکم ستمبر صبح 8 بجے سے ہے۔
وزارت آبی وسائل کے حکام نے کہا کہ سیلاب الرٹ متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومتوں کو جاری کردیا گیا۔