تحقیق نگار: پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری
صفحات: 240، ہدیہ: 600 روپے
ناشر: ادارۂ تحقیقاتِ امام احمد رضا، 25-جاپان مینشن، رضا چوک(ریگل)، صدر، کراچی۔
فون نمبر::9205511 - 0303
ڈاکٹر مجیداللہ قادری نے اِس کتاب کا تعارف اِن الفاظ میں کروایا ہے کہ’’امام احمد رضا خاں علیہ الرحمۃ نے بعمر 25 سال، 1297 ہجری میں اپنی معرکۃ الآرا تصنیف’’سلطنت المصطفیٰ فی ملکوت کل الوریٰ‘‘ لکھی تھی، جس میں وہ تمام احادیث جمع کردی تھیں، جن میں نبی پاکﷺکو اس کائنات میں اختیارات حاصل تھے اور اس کے باعث آپؐ کی حاکمیت کو سلطنت کا نام دیا، مگر افسوس کہ نہ یہ کتاب اور نہ اس کا مسوّدہ(مخطوطہ)آج تک حاصل ہوسکا۔
اِس لیے راقم نے بقیہ کتب، رسائل اور فتاویٰ میں سے اختیاراتِ رسولؐ سے متعلق احادیث منتخب کرکے اسے سلطنتِ مصطفیٰ کا عکس بنایا ہے اور اس کا نام ’’عکس، سلطنت المصطفیٰ فی ملکوت کل الوریٰ‘‘ رکھا ہے۔‘‘ڈاکٹر اقبال احمد اختر القادری، علّامہ عبدالہادی قادری، علّامہ مفتی محمّد حنیف قادری، علّامہ مفتی محمّد شاہد رضا قادری اور علّامہ محمّد طارق آزاد کی تقاریظ میں اِس کتاب کو ایک اہم علمی و دینی بازیافت قرار دیا گیا ہے۔