• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تذکرہ حضرت میاں فضل الدّین کلیامیؒ

تحقیق و تحریر: سیّد احمد اقبال ترمذی/افتخار احمد قادری

صفحات: 203، قیمت: دعائے خیر

ناشر: الزاویہ الجزولیہ، سیکٹر F-5/1، اسلام آباد۔

فون نمبر: 9988337 - 0317

حضرت میاں فضل الدّین کلیامیؒ 1808ء میں کلیام سیداں، راول پنڈی کے ایک علمی و مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ خواجہ محمّد شریف چشتی صابریؒ کی زیرِ سرپرستی روحانی منازل طے کیں۔1892ء میں وصال فرمایا اور حضرت پیر مہر علی شاہؒ(گولڑہ شریف) نے اُن کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔زیرِ نظر کتاب انہی بزرگ کے احوال و آثار پر مشتمل ہے۔

صاحبِ وجد بزرگ تھے، جب کہ حضرت پیر مہر علی شاہؒ کے علاوہ خواجہ سلیمان تونسویؒ اور خواجہ قاسم موہڑیؒ جیسے صاحبانِ طریقت سے بھی اُن کا تعلق رہا۔دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت اور اصلاحِ معاشرہ میں بزرگانِ دین کا اہم کردار ہے، اُن کی تعلیمات ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں، البتہ مناسب یہی ہوتا ہے کہ وجدانی کیفیت میں کہی گئی باتوں کو کتابوں کا حصّہ نہیں بنانا چاہیے، کیوں کہ عام افراد اُنھیں درست طور پر سمجھ نہیں پاتے اور نتیجتاً طرح طرح کی غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں۔