• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: میاں محمد اشرف عاصمی

صفحات: 160، قیمت: 1500 روپے

ناشر: قلم فاؤنڈیشن، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

مصنّف ایک علمی اور روحانی خانوادے سے تعلق رکھتے ہیں اور تین دہائیوں سے شعبۂ وکالت سے وابستہ ہیں۔مختلف اخبارات میں مضامین لکھتے ہیں، جب کہ ان کی کئی کتب بھی شایع ہوچُکی ہیں۔ زیرِ نظر کتاب میں مختلف عنوانات کے تحت 35 مضامین شامل ہیں، جو قاری کو روحانی پاکیزگی کی ضرورت و اہمیت کی جانب متوجّہ کرتے ہیں۔ 

اِس ضمن میں مصنّف کا کہنا ہے کہ’’من آشنائی، خدا آشنائی ہی کا دوسرا نام ہے۔ اِن مضامین میں کچھ ایسے اسباق ہیں، جن کے مطالعے سے سفرِ زندگانی کی دشوار گھاٹیوں سے گزرنا کسی حد تک آسان ہوسکتا ہے۔‘‘ عام فہم اسلوب میں لکھے گئے یہ مضامین مادیت کے گرد گھومتی دنیا میں مقصدیت، پاکیزگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی شمعیں روشن کرنے کی ایک قابلِ تحسین کاوش ہے۔