ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی وارننگ سسٹم فعال کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ واسا سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے ہیوی رین فال کی پیشگوئی کی ہے، شدید بارشوں کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ تعینات ہے، نالہ لئی کی ڈیجیٹل ومینوئل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہری نالوں اور آبی ذخائر کے قریب نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی سی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں، جڑواں شہروں میں اب تک مجموعی طور پر 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔