• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کردیے۔

اس حوالے سے ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تمام چیف پلاننگ کنٹرول افسران کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈی جی لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خط کے مطابق کمرشل تعمیرات کیلئے جاری تمام این او سیز منسوخ کردیے گئے ہیں جن عمارتوں پر تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ان کے این او سیز منسوخ کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کی جانب سے دریا کنارے غیر تعمیر شدہ ہوٹلز اور کمرشل اراضی کے این او سیز منسوخ کرنے کا فیصلہ سوات سمیت مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سیلاب کے باعث ہوا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے جانچ پڑتال کے بغیر این او سیز جاری کیے تھے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی خضر حیات خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری کی ہدایت پر این او سیز منسوخ کیے گئے ہیں، نئے این او سیز بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2024 کے تحت جاری کیے جائیں گے۔

خضر حیات خان نے کہا کہ دریا کنارے تعمیراتی کام شروع کرنے سے پہلے محکمہ آبپاشی سے این او سی لیا جائے گا جبکہ کنارے پہلے سے تعمیرشدہ یا زیر تعمیر عمارتوں کے این اوسی بھی چیک کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید