وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں، ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گئی جہاں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالتیں منتقل ہوں گی۔
کورٹ ون میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان بیٹھیں گے جبکہ کورٹ ٹو میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کی عدالت منتقلی کا امکان ہے۔