• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا، احسن اقبال

آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی: احسن اقبال - فوٹو: فائل
آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی: احسن اقبال - فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔

نارووال میں جدید پتھالوجی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کی شق پر عملدرآمد ہے۔

انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نےدستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی نے بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کی توثیق کی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کا قیام عدلیہ پر حملہ نہیں بلکہ عدالتی نظام کی مضبوطی ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی میں واضح طور پر آئینی کورٹ کے قیام کی شق شامل تھی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں برسوں سے رکے کیسز کی جلد ڈسپوزل ممکن ہو سکے گی۔

قومی خبریں سے مزید