• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز
فوٹو: اسکرین گریب : جیو نیوز 

حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر  موجود ہیں، دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے، جو تباہ ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی، وزیر اعلیٰ نے فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کے آڈٹ کا حکم دے دیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، مزدوروں کے تحفظ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید