• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے بشریٰ بی بی کرتی تھی: شیری رحمان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شرم بھی آتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق شائع کی گئی خصوصی رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں، کافی لوگوں نے یہ کہانی سنائی اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک غیر منتخب خاتون کے اشارے پر سب کچھ ہو رہا تھا، وہ حساس اداروں سے معلومات لے کر کہتی تھی کہ یہ میری روحانی پیشگوئی ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کوئی ناپسندیدہ ہو اِن کو تو اسے اگلے دن برطرف کیا جاتا تھا۔

اِن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شرم بھی آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ بات کس سطح تک جا پہنچی تھی، جہاز کے اڑنے کا وقت بھی بشریٰ بی بی متعین کرتی تھی۔

قومی خبریں سے مزید