• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی، اگست 2025 میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا، رپورٹ ادارہ شماریات

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں تجارتی خسارے میں29.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی اور اگست 2025 میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا۔

رپورٹ کے مطابق اگست میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 30.13 فیصد اضافے سے 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا، اگست میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں8.81 فیصد کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں درآمدات 14.23 فیصد بڑھ گئیں، جولائی اور اگست 2025 میں درآمدات کا حجم11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔ اگست میں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔

جولائی اور اگست میں ملکی برآمدات میں 0.65 فیصد کا اضافہ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ برآمدات 5 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 12.49 فیصد کمی ہوئی۔ 

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 9.98 فیصد کی کمی ہوئی، اگست 2025 میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

تجارتی خبریں سے مزید