• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا، 11 افراد جاں بحق

کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا ہے کہ سریاب روڈ دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سول اسپتال میں 5 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والا دھماکا بظاہر خودکش لگتا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید